تاریخ شائع کریں2019 5 June گھنٹہ 19:22
خبر کا کوڈ : 423417

چین کے صدر نے دنیا میں تشدد و کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دے دیا

چین کے صدر شی جن پنگ نے مغربی ایشیا میں امن و استحکام کے لئے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی ضرورت پر تاکید کی ہے
چین کے صدر شی جن پنگ نے مغربی ایشیا میں امن و استحکام کے لئے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی ضرورت پر تاکید کی ہے
چین کے صدر نے دنیا میں تشدد و کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دے دیا
چین کے صدر شی جن پنگ نے مغربی ایشیا میں امن و استحکام کے لئے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے بدھ کے روز اپنے دورہ روس سے قبل بیجنگ میں روسی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدہ کثیر جانبہ کوششوں کا نتیجہ ہے اور اس بین الاقوامی معاہدے کا احترام کیا جانا چاہئے۔شی جن پنگ نے دنیا میں تشدد و کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کا شدید ترین دباؤ اور خودسرانہ پابندیاں دنیا کے بہت سے ملکوں کے حکام میں تشویش کا باعث بنی ہیںانھوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں روس اور چین کے مواقف ایک جیسے ہیں اور امید ہے کہ تمام فریق ایٹمی معاہدے کا تحفظ اور اس بین الاقوامی معاہدے پر عمل کر کے کشیدگی کو روکنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ سن پٹرزبرگ کے اقتصادی اجلاس میں شرکت کے لئے چین کے صدر، بدھ کے روز روس کے لئے روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ سن پٹرزبرگ کے اقتصادی اجلاس میں شرکت کے لئے چین کے صدر، بدھ کے روز روس کے لئے روانہ ہو گئے۔
https://taghribnews.com/vdca6eny049nuy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ