تاریخ شائع کریں2019 26 May گھنٹہ 18:40
خبر کا کوڈ : 422034

شام کے صوبے حماہ پر دہشت گردوں حملے میں متعدد گھر تباہ

دہشت گردوں نے صوبہ حماہ کے شہر سقیلبیہ اور عین الکروم ٹاؤن کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا
مغربی شام کے صوبے حماہ کے مختلف شہروں پر دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں کم سے کم چار افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے
شام کے صوبے حماہ پر دہشت گردوں حملے میں متعدد گھر تباہ
مغربی شام کے صوبے حماہ کے مختلف شہروں پر دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں کم سے کم چار افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
 دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے صوبہ حماہ کے شہر سقیلبیہ اور عین الکروم ٹاؤن کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔
 شام میں سرگرم امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں نے شام کے صوبوں حماہ اور ادلب کے رہائشی علاقوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔
 دہشت گردوں کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد مارے جا چکے ہیں۔
 شام میں حماہ اور ادلب ہی دہشت گردوں کے قبضے میں باقی بچے ہیں جنہیں آزاد کرانے کے لیے شام کی فوج محدود فوجی آپریشن میں مصروف ہے۔
 شام کا بحران سن دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے سے شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن ہمیشہ کے لیے اسرائیل کے حق میں موڑنا تھا۔
 شام کی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت کے ذریعے داعش کی بساط لپیٹ دی اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcexw8eejh8w7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ