تاریخ شائع کریں2019 26 May گھنٹہ 18:25
خبر کا کوڈ : 422029

کوئٹہ دھماکے میں ملوث افراد افغانستان میں موجود ہیں

ملک میں دہشت گری کی سرگرمیاں انجاد دینے والے دہشت گردوں نے افغانستان میں پناہ لے رکھی ہے
صوبہ بلوچستان کی ایک مسجد میں ہونے والے حالیہ دھماکے کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت خطے میں امن و استحکام کی خواہاں ہے
کوئٹہ دھماکے میں ملوث افراد افغانستان میں موجود ہیں
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں دہشت گری کی سرگرمیاں انجاد دینے والے دہشت گردوں نے افغانستان میں پناہ لے رکھی ہے۔
صوبہ بلوچستان کی ایک مسجد میں ہونے والے حالیہ دھماکے کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت خطے میں امن و استحکام کی خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ افغانستان میں روپوش دہشت گرد عناصر ہماری سلامتی کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تجربے سے ثابت ہو گیا ہے کہ انتہا پسندی کے خلاف ٹھوس جدوجہد کے ذریعے ہی دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کا خطہ لاتعداد خطرات سے دوچار ہے لہذا مشکلات پر قابو پانے کے لیے فریقین کے درمیان مذکرات ناگزیر ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور نئی دہلی حکومت جب بھی آمادگی ظاہر کرے گی مذاکرات کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcirra53t1aru2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ