تاریخ شائع کریں2019 24 May گھنٹہ 20:26
خبر کا کوڈ : 421734

امریکہ کی پابندیاں صرف ایران تک محدود نہیں ہیں

ایران کے وزيرخارجہ نے کہا ہے کہ ہر ملک کو اپنے مفادات کے لئے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنا چاہیے
پاکستان پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ صرف ایران کا دشمن نہیں بلکہ وہ تمام علاقائی اقوام کا دشمن ہے
امریکہ کی پابندیاں صرف ایران تک محدود نہیں ہیں
ایران کے وزيرخارجہ نے کہا ہے کہ ہر ملک کو اپنے مفادات کے لئے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزيرخارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ صرف ایران کا دشمن نہیں بلکہ وہ تمام علاقائی اقوام کا دشمن ہے اور علاقائی ممالک اور اقوام کو باہمی اتحاد کے ساتھ مشترکہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔
ایران کے وزيرخارجہ نے کہا کہ امریکہ کی پابندیاں صرف ایران کے خلاف نہیں بلکہ امریکہ کی پابندیاں چین، روس ، ونزوئلا اور دیگر ممالک کے خلاف بھی ہیں لہذا امریکی پابندیوں کا ملکر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو برادر اسلامی ممالک ہیں جو ہمیشہ مختلف اور مشکل صورتحال میں ایک دوسرے کے معاون اور مدد گار رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcae6nyy49nu01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ