تاریخ شائع کریں2019 23 May گھنٹہ 20:23
خبر کا کوڈ : 421615

یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری

یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات کے موقعہ پر نیدرلینڈز اور برطانیہ میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے
یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات کے موقعہ پر نیدرلینڈز اور برطانیہ میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے
یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری
یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات کے موقعہ پر نیدرلینڈز اور برطانیہ میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات کے موقعہ پر نیدرلینڈز اور برطانیہ میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق 28  ممالک پر مشتمل یورپین پارلیمنٹ کے751 ایم ای پیز کے انتخاب کیلئےآج سے 400ملین ووٹرز 4 روز کے دوران حق رائے دہی استعمال کرینگے۔
انتخابات کے سلسلے میں نیدرلینڈز اور برطانیہ میں آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں ، ای یو پارلیمان کیلئے انگلینڈ کی 9 ،اسکاٹ لینڈ،ویلز، شمالی آئرلینڈکی ایک ایک نشستوں پر 73 ارکان منتخب ہونگے۔
چیک ری پبلک،لٹویا،مالٹا،سلواکیا میں ووٹنگ25مئی کوہوگی، جبکہ یورپین یونین کےدیگررکن ممالک میں ووٹ26مئی کوڈالے جائیں گےاور نتائج کااعلان 26مئی کی شام کو کیا جائےگا۔برطانیہ ای یوانتخابات میں بریگزٹ کی تاریخ موخرہونے کی وجہ سے شرکت کر رہا ہے، برطانیہ کی ای یو سے علیحدگی کی تاریخ 31اکتوبر2019 طے ہے۔
https://taghribnews.com/vdcizza5wt1arq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ