تاریخ شائع کریں2019 22 May گھنٹہ 21:43
خبر کا کوڈ : 421519

دہشت گرد شام میں کیمیائی بم تیار کرنے میں مصروف ہیں

مغربی شام میں قائم روسی ہم آہنگی کے مرکز کے سربراہ نے کہا ہے
شام میں روس کے ہم آہنگی کے مرکز کے سربراہ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد کیمیائی حملے کی تیاری کر رہے ہیں
دہشت گرد شام میں کیمیائی بم تیار کرنے میں مصروف ہیں
شام میں روس کے ہم آہنگی کے مرکز کے سربراہ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد کیمیائی حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مغربی شام میں قائم روسی ہم آہنگی کے مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ، ادلب کے علاقے جرجناز اور سراقب کے  پناہ گزین کیمپوں پر کیمیائی حملے  کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ ادلب میں موجود دہشت گردوں کے پاس وافر مقدار میں کیمیائی اور زہریلا مواد موجود ہے  جس کے ذریعے وہ کیمیائی بم تیار کرنے میں مصروف ہیں۔
اس سے پہلے شامی ذرائع نے ادلب کے نواحی علاقے میں دہشت گرد گروہ تحریرالشام کے ذریعے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جانے کی خـبر دی تھی۔ شام میں موجود دہشت گرد اس سے پہلے خان شیخون اور غوطہ شرقی میں عام شہریوں کے خلاف کیمیائی حملے کر چکے ہیں۔
ان حملوں کا مقصد شامی حکومت پر کیمیائی حملوں کا الزام ‏عائد کر کے  شام پر مغربی ملکوں کے  فوجی حملوں کا راستہ ہموار کرنا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcb88ba9rhb5sp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ