تاریخ شائع کریں2019 22 May گھنٹہ 12:45
خبر کا کوڈ : 421427

پاکستان کی ہمدردیاں یمن کی مظلوم عوام کے ساتھ ہیں

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ ، بہیمانہ اور سنگین جرائم کی حمایت کرتے ہوئے کہا
پاکستان کی ہمدردیاں یمن کی مظلوم عوام کے ساتھ ہیں
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ ، بہیمانہ اور سنگین جرائم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی خطرے کے پیش نظر پاکستان ، سعودی عرب کی بھر پور حمایت کرےگا ۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ ، بہیمانہ اور سنگین جرائم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی خطرے کے پیش نظر پاکستان ، سعودی عرب کی بھر پور حمایت کرےگا ۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر یمنی فوج کی دفاعی کارروائی کی بھی مذمت کی ۔ لیکن یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کےبھیانک ہوائی حملوں میں شہید ہونے والے ہزاروں یمنی بچوں، عورتوں اور  شہریوں کی دردناک شہادتوں کو نظر انداز کردیا۔ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان بھی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں ڈالروں اور سامراجی طاقتوں کا ساتھ دے رہا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مکہ مکرمہ پر یمنی میزائل حملے کے بارے سعودی اخبار عکاظ کی جھوٹی خبرکی تائید کرتے ہوئے مکہ پر میزائل حملے کی مذمت کی جبکہ مکہ مکرمہ پر یمنی فورسز نے کوئی میزائل فائر نہیں کیا اور نہ ہی کوئی ایسا کرسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کا سب سے بڑا حامی ہے جبکہ پاکستان سعودی عرب کا حامی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcj8vexauqe8xz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ