تاریخ شائع کریں2019 20 May گھنٹہ 19:48
خبر کا کوڈ : 421120

ایران نے اقوام متحدہ میں اپنی قوم کی بھرپور حمایت کی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہذیبوں کے مابین گفت و شنید ایرانی عوام کا عالمی نظریاتی کارنامہ ہے۔ صدر
ایران نے اقوام متحدہ میں اپنی قوم کی بھرپور حمایت کی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہذیبوں کے مابین گفت و شنید ایرانی عوام کا عالمی نظریاتی کارنامہ ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات تہران میں یونیورسٹیوں کے طلبا اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت کم ممالک ایسے ہوں گے جنھوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے عوام کے حق میں دو اجمالی قراردادیں پاس کرائی ہوں گی-
ان کا کہنا تھا کہ ان قراردادوں میں سے ایک عالمی افہام و تفہیم اور تہذیبوں کے درمیان گفت وشنید کی قرارداد ہے جو ایران کے نام سے رجسٹرڈ ہے-
صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ ایک اور قرارداد جو ایران کے نام رجسٹرڈ ہے وہ یہ ہے کہ ایران نے ہی دنیا کو تشدد اور انتہا پسندی سے پاک کرنے کی قرارداد پیش کی تھی جسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منظور کیا تھا-
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایرانی عوام کے دشمنوں میں بھی اس وقت یہ ہمت نہیں ہوئی کہ ایران کی پیش کردہ ان قراردادوں کی مخالفت کر سکیں-
صدر مملکت حسن روحانی نے کہا کہ پچھلے چند برسوں کے دوران ایران کے عوام نے تمام تر مشکلات اور امریکا اور اس کے اتحادیوں کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود بہت اہم  قدم اٹھائے ہیں اور انہوں نے آسانی کے ساتھ ان مشکلات پر غلبہ پایا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcj8vexyuqe8vz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ