تاریخ شائع کریں2019 20 May گھنٹہ 19:14
خبر کا کوڈ : 421106

چین اسمگل کیے جانی والی دو پاکستانی لڑکیاں بازیاب

چينی لڑکوں کے توسط سے 2 پاکستانی لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام ہوگئی
چينی لڑکوں کے توسط سے 2 پاکستانی لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام ہوگئی
چین اسمگل کیے جانی والی دو پاکستانی لڑکیاں بازیاب
چينی لڑکوں کے توسط سے 2 پاکستانی لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام ہوگئی۔
مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چينی لڑکوں کے توسط سے 2 پاکستانی لڑکیوں کو چین اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کےنواحی علاقہ نصیر پور میں دو لڑکیوں تصور بی بی اورثمینہ کو چینی لڑکے سہانے خواب دکھا کر اپنے ساتھ لاہور لے گئے اور اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے نکاح کرلیا۔ ملزمان لڑکیوں کو چین اسمگل کرنا چاہتے تھے، فروخت کرنے کے انکشاف ہونے پر لڑکیاں فرار ہوکر واپس کوٹ مومن پہنچ گئیں ۔کوٹ مومن کے نواحی علاقہ نصیر پور کی رہائشی غریب لڑکیوں کو نوکری اور پیسوں کا لالچ دے کر چینی لڑکوں نے اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے فرضی نکاح رچایا اور مزید پیسوں کا لالچ دے کر انہیں چین اسمگل کرنا چاہتے تھے اوردونوں لڑکیوں کو لاہور نامعلوم جگہ پر رکھا ہواتھا جہاں سے دونوں فرار ہوکر کوٹ مومن پہنچ گئیں۔ لاہور سے کوٹ مومن واپس پہنچنے والی دونوں لڑکیوں نے فیملی جج کوٹ مومن میں دعویٰ تنسیخ نکاح،دعویٰ تکذیب نکاح دائر کردیا ۔تصور بی بی کےخاوند کا نام ذینگ ایکسنگاو ولد ذینگ ایکسی شان ہے جبکہ دوسری لڑکی ثمینہ کے خاوند کا نام مسٹر چاو ذین بنگ عرف ساجد ہے جولاہور کینٹ لاہور میں رہائش پذیر ہیں جہاں پر شادی کونسل کے نام پر آفس بنا رکھا ہے ۔لڑکیوں کی طرف سے عدالت میں دی جانیوالی تحریری درخواستوں میں الزام عائد کیا گیا کہ دونوں چینی افراد انہیں لاہور میں غلط کاری پر مجبور کرتے تھے اور انکار پر تشدد کا نشانہ بناتے تھے ۔
https://taghribnews.com/vdcdzf0o9yt0xf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ