تاریخ شائع کریں2019 20 May گھنٹہ 18:52
خبر کا کوڈ : 421101

پاکستان کی اپوزیشن پارٹیاں حکومت کے خلاف متحد

افطار ڈنر کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بھی ہوا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کو بھی طے کیا گیا
افطار ڈنر کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بھی ہوا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کو بھی طے کیا گیا
پاکستان کی اپوزیشن پارٹیاں حکومت کے خلاف متحد
افطار ڈنر کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بھی ہوا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کو بھی طے کیا گیا۔
زرداری ہاوس اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے افطار ڈنر میں مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام (ف)، جماعت اسلامی، اے این پی اور پی ٹی ایم کی قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کی ساری جماعتیں عید کے بعد مل کر حکومت کے خلاف احتجاج کریں گی، مولانا فضل الرحمان کی سر براہی میں عید کے بعد اے پی سی بلائی جائے گی، ہمارا مل کر بیٹھنے کا مقصد ملک کو مسائل سے نکالنا ہے
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے، نو مہینوں میں ملک گہرے سمندرمیں پہنچ چکاہے، ملک کو مسائل سے نکالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔
اپوزیشن جماعتوں کے افطار ڈنرپر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو اس پر حیرت نہیں ہونی چاہیے بلاول اور مریم اب افطاری پر ملنے جا رہے ہیں ان دونوں نے ایک دوسرے کو کرپٹ کرپٹ کہا یہ کرپٹ ٹولہ ابھی اکھٹے ہو رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciuza5zt1arz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ