تاریخ شائع کریں2019 25 April گھنٹہ 16:23
خبر کا کوڈ : 416842

سعودی عرب میں 37 افراد کی سزائے موت غیر منصفانہ ہے

37 افراد کو سزائے موت دیئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشل باچلہ نے سعودی عرب کے چھے شہروں میں سینتیس افراد کو سزائے موت دیئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی عرب میں 37 افراد کی سزائے موت غیر منصفانہ ہے
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشل باچلہ نے سعودی عرب کے چھے شہروں میں سینتیس افراد کو سزائے موت دیئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے بدھ کو اپنے بیان میں سعودی عرب میں سزائے موت سنائے جانے کے غیر منصفانہ فیصلوں کے طریقہ کار کے بارے میں جاری ہونے والی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے سینتیس افراد کو سزائے موت دیئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی-
 انہوں نے ان افراد کے کیس کی سماعت کے طریقہ کار اور ملزمان سے جبری اعترافی بیان لینے کے لئے ایذا رسانیوں سے متعلق رپورٹوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ، اپنے قوانین پر نظرثانی کر کے مزید افراد کو سزائے موت دینے منجملہ ان تین لوگوں کو جنھیں عنقریب سزائے موت دے دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان کی سزا پر عمل درآمد سے اجتناب کریں-
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ سینتیس افراد کو سزائے موت دے دی گئی ہے- خبروں میں کہا گیا ہے کہ سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے ان افراد کی گردنیں اڑا دی ہیں-
https://taghribnews.com/vdceep8ewjh8zvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ