تاریخ شائع کریں2019 25 April گھنٹہ 16:18
خبر کا کوڈ : 416841

14 افراد کے قاتل 50چیک پوسٹیں کراس کرکے کیسے ایران چلے گئے

اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا
سردار اختر مینگل نے ایران کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کے بیان کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔
14 افراد کے قاتل 50چیک پوسٹیں کراس کرکے کیسے ایران چلے گئے
سردار اختر مینگل نے ایران کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کے بیان کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔
حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان مسائل کے گرداب میں پھنسا ہوا ہے، کچھ قدرتی آفتیں، کچھ دہشت گردی کی آفتیں اور کچھ ریاستی آفتیں بلوچستان کا مقدر بن چکی ہیں۔
اختر مینگل کا کہنا تھا کہ چودہ افراد کو قتل کرنے والے پچاس چیک پوسٹیں ہونے کے باوجود کیسے ایران سرحد پار کر گئے، وزیر خاجہ کو یہ بھی نہیں پتا کہ جہاں واقعہ ہوا وہ جگہ ایران سے 400 کیلومیٹر دور ہے۔
اس موقع پر اختر مینگل نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا فواد چوہدری بتائیں گے کہ دہشت گرد ساٹھ روپے کیلومیٹر والے ہیلی کاپٹر میں ایران چلے گئے تھے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا تھا کہ اورماڑہ حملے میں ملوث مسلح افراد نے ایران کی سرزمین استعمال اور اورماڑہ واقعے کے بعد ایران چلے گئے۔
https://taghribnews.com/vdcdo90ofyt0fj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ