تاریخ شائع کریں2019 24 April گھنٹہ 19:30
خبر کا کوڈ : 416712

ایران اور عراق کا میڈیکل سائنس کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

ایران اور عراق نے صحت کے شعبے میں تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں
عراق کے دارالحکومت بغداد میں منقعد ہوئی  جس میں ایران کے وزیرصحت اور عراق کے اعلی تعلیم کے وزیر بھی موجود تھے
ایران اور عراق کا میڈیکل سائنس کے شعبے میں تعاون پر اتفاق
ایران اور عراق نے صحت کے شعبے میں تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔۔
تعاون کی اس یادداشت پر دستخط کی تقریب  عراق کے دارالحکومت بغداد میں منقعد ہوئی  جس میں ایران کے وزیرصحت اور عراق کے اعلی تعلیم کے وزیر بھی موجود تھے۔ایران کے وزیرصحت نے اس موقع پربتایا کہ اس وقت آٹھ سو پچپن عراقی طلبا ایران کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعاون کی اس یادداشت کے تحت ایران اور عراق کے درمیان  تعلیمی اور تحقیقی میدانوں میں تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔عراق کے وزیراعلی تعلیم قصی السھیل نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ برسوں کے دوران صحت اور میڈیکل سائنس کے شعبے میں نمایاں ترقی ہے اور ہم اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdca6inyu49n601.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ