تاریخ شائع کریں2019 24 April گھنٹہ 19:08
خبر کا کوڈ : 416692

برما میں یمتی پتھروں کی کان زمین بوس ہوگئی

قیمتی پتھروں کی کان لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں زمین بوس ہو کر تباہ ہوگئی
میانمار میں قیمتی پتھروں کی کان لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دب گئی جس کے نتیجے میں 50 کان کنوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
برما میں یمتی پتھروں کی کان زمین بوس ہوگئی
میانمار میں قیمتی پتھروں کی کان لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دب گئی جس کے نتیجے میں 50 کان کنوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں قیمتی پتھروں کی کان لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں زمین بوس ہو کر تباہ ہوگئی، لینڈ سلائیڈنگ کے وقت کان کن سو رہے تھے جب کہ کئی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔ حادثے میں تمام کان کن اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔
امدادی اداروں نے کاموں کا آغاز کردیا ہے لیکن کسی قسم کی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی، کان میں دبے تمام افراد کے زندہ بچنے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں، بھاری مشینری کے باوجود ملبے کو ہٹایا نہیں جا سکا۔
میانمار میں کان کنی کی صنعت منافع بخش تصور کی جاتی ہے لیکن کان اور کان کنوں کی حالت زار نہایت خراب ہے اور کان کنوں کی صحت اور حفاظت کے لیے اقدامات کا فقدان ہے۔ جس کے باعث کان دبنے یا تباہ ہونے کے حادثات ہوتے رہتے ہیں ۔
https://taghribnews.com/vdchw-nki23nz-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ