تاریخ شائع کریں2019 22 April گھنٹہ 21:02
خبر کا کوڈ : 416255

لندن میں ماحولیات کے تحفظ کیلیے احتجاجی اور مظاہرے کیے گئے

ماحولیات کے تحفظ کی تحریک میں سرگرم رکن گرتا تونبرگ نے لندن میں مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا
لندن میں ماحولیات کے تحفظ کے لئے جاری تحریک کے تحت ہونے والے مظاہروں کے ساتویں روز عالمی شہرت یافتہ شخصیات کی شرکت نے اس سماجی تحریک کو اور زیادہ مقبول بنا دیا۔
لندن میں ماحولیات کے تحفظ کیلیے احتجاجی اور مظاہرے کیے گئے
لندن میں ماحولیات کے تحفظ کے لئے جاری تحریک کے تحت ہونے والے مظاہروں کے ساتویں روز عالمی شہرت یافتہ شخصیات کی شرکت نے اس سماجی تحریک کو اور زیادہ مقبول بنا دیا۔
سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی سولہ سالہ اسکولی طالبہ اور ماحولیات کے تحفظ کی تحریک میں سرگرم رکن گرتا تونبرگ نے لندن میں مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مظاہرے میں لوگوں کی شرکت نے ماحولیات کے تحفظ کی تحریک کو تقویت پہنچائی ہے کیونکہ ماحولیات کے مسائل کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اور حکام نے بھی ان مسائل سے خود کو بری الذمہ قرار دے دیا ہے-
لندن میں ماحولیات کے تحفظ کے حق میں گذشتہ پندرہ اپریل سے مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مظاہرے میں شریک لوگوں کا کہنا ہے کہ سیاسی حکمراں روئے زمین پر درجہ حرارت میں اضافے سے لاتعلق بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ماحولیات کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں-
مظاہرین نے حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے ہنگامی حالات کے نفاذ کا اعلان کرے۔
https://taghribnews.com/vdccpeq0p2bqsi8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ