تاریخ شائع کریں2019 19 April گھنٹہ 15:16
خبر کا کوڈ : 415707

پاکستان اور ایران کے تعلقات مثالی ہیں

اسلام آباد میں متعین ایرانی سفیر سے ملاقات میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو بے انتہا اہمیت دیتا ہے۔
پاکستان اور ایران کے تعلقات مثالی ہیں
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو بے انتہا اہمیت دیتا ہے۔
اسلام آباد میں متعین ایرانی سفیر سے ملاقات میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایران کے صدر حسن روحانی کی جانب سے دورہ ایران کی دعوت دیئے جانے کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہمارے گہرے مذہبی، تاریخی اور سماجی رشتے قائم ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے دورہ ایران کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید فروغ آئے گا۔
ایران کے سفیرمہدی ہنردوست نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے عمران خان کا دورہ ایران دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔
پاکستان کی وزرات خارجہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان، صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی کی دعوت پر اکیس اپریل کو دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچیں گے۔
پاکستان کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا دورہ ایران ہوگا۔ پاکستان کے وزیراعظم مشہد مقدس میں بارگاہ حضرت امام علی ابن موسی رضا علیہ السلام کی زیارت سے اپنے دورہ ایران کا آغاز کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcdzk0o5yt0f56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ