تاریخ شائع کریں2019 18 April گھنٹہ 16:25
خبر کا کوڈ : 415616

شام کے مقبوضہ علاقے جولان پر اسرائیل کا قبضہ ناجائز ہے

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے یورپی پارلیمان میں کہا
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے کہا ہے کہ شام کے مقبوضہ علاقے جولان پر اسرائیل کی حکمرانی کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا
شام کے مقبوضہ علاقے جولان پر اسرائیل کا قبضہ ناجائز ہے
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے کہا ہے کہ شام کے مقبوضہ علاقے جولان پر اسرائیل کی حکمرانی کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے یورپی پارلیمان میں کہا ہے کہ مقبوضہ جولان کے بارے میں یورپی یونین اپنے موقف پر قائم ہے۔
انھوں نے مقبوضہ جولان کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرارداد دو سو بیالیس اور چار سو ستانوے کے منافی قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ جولان کا علاقہ شام کا حصہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ جولان پر اسرائیل کا قبضہ غیر قانونی ہے اور بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یہ شام کا علاقہ ہے۔
فیڈریکا موگرینی نے اس سے قبل بھی تاکید کے ساتھ اعلان کیا تھا کہ یورپی یونین، مقبوضہ جولان پر اسرائیل کی حکمرانی کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی۔
https://taghribnews.com/vdccspq0e2bqse8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ