تاریخ شائع کریں2019 15 April گھنٹہ 16:43
خبر کا کوڈ : 414958

وزیر اعظم عمران خان خود کوئٹہ آکر حالات کا جائزہ لیں

پاکستان میں کوئٹہ کے ہزارہ مسلمانوں نے حالیہ دہشت گردانہ واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا
پاکستان میں کوئٹہ کے ہزارہ مسلمانوں نے حالیہ دہشت گردانہ واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے ملک کے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے
وزیر اعظم عمران خان خود کوئٹہ آکر حالات کا جائزہ لیں
پاکستان میں کوئٹہ کے ہزارہ مسلمانوں نے حالیہ دہشت گردانہ واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے ملک کے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوئٹہ آ کر دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں۔
جمعے کے روز پاکستان کے شہر کوئٹہ کی ایک منڈی میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں بیس ہزارہ شیعہ مسلمان شہید ہو گئے تھے۔اس واقعے کے بعد کوئٹہ  کے شیعہ مسلمانوں نے احتجاجی دھرنا دیا جو بدستور جاری ہے۔دھرنا دینے والوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوئٹہ آ کر دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں اور ان کے مطالبات پر توجہ دیں۔مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل نے ہزار گنجی خودکش دہشت گردانہ بم دھماکے کے خلاف جمعہ انیس اپریل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کی سیکورٹی شک کے گھیرے میں ہے اس کو یقینی بنایا جائے ۔  مظاہرین کا کہنا تھا کہ دھرنے کو ختم کرانا حکومت کا کام ہے حکومت مظاہرین سے بامقصد مذاکرات کرے۔
https://taghribnews.com/vdcamynya49n6o1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ