تاریخ شائع کریں2019 25 March گھنٹہ 15:18
خبر کا کوڈ : 410666

امریکی فوج کی بمباری سے متعدد ہلاک

افغان صوبے قندوز میں اتحادی فورسز کے فضائی حملوں میں13شہری جاں بحق ہوگئے۔
افغان حکام اور قندوز کی صوبائی کونسل کے رکن صفی اللہ امیری کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، افغان حکام نے مزید بتایا کہ حملے جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب کیے گئے
امریکی فوج کی بمباری سے متعدد ہلاک
افغان صوبے قندوز میں اتحادی فورسز کے فضائی حملوں میں13شہری جاں بحق ہوگئے۔
افغان حکام اور قندوز کی صوبائی کونسل کے رکن صفی اللہ امیری کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، افغان حکام نے مزید بتایا کہ حملے جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب کیے گئے۔
ادھر ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ نیٹو کی جانب سے قندوز میں شہریوں کی ہلاکت پرکوئی ردعمل نہیں دیاگیا۔
خبرایجنسی نے مزید بتایا کہ صوبہ قندوزاورہلمند میں طالبان اورافغان فورسزکےدرمیان کئی روز سےجھڑپیں جاری ہیں اور جنگ میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔اس سے قبل جمعہ کو ایک حملے کے دوران دوامریکی فوجی بھی مارے گئے تھے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل صوبے ہلمند کے مقامی اسٹیڈیم میں ’یوم کسان‘ کی مناسبت سے منعقدہ سرکاری تقریب میں 2 بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوئےتھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ہلمند کے گورنر محمد یاسین خان بھی زخمیوں میں شامل ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdccexq0e2bqse8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ