تاریخ شائع کریں2019 24 March گھنٹہ 16:14
خبر کا کوڈ : 410523

دہشت گردوں نے شام میں کیمیائی حملہ کردیا

دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے اس کیمیائی حملہ
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ دہشت گردوں نے ہفتے کی رات حماہ کے ایک علاقے پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے
دہشت گردوں نے شام میں کیمیائی حملہ کردیا
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ دہشت گردوں نے ہفتے کی رات حماہ کے ایک علاقے پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔
سانا کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے اس کیمیائی حملے میں کم از کم چوبیس افراد بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔
شام کے الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زہریلی گیس کے نتیجے میں متاثر ہونے والے ان افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دہشت گرد اس سے قبل بھی شام کے مختلف علاقوں منجملہ حلب، خان شیخون اور غوطہ شرقی پر کیمیائی حملے کر چکے ہیں جبکہ ایک سازش کے تحت ان حملوں کا ذمہ دار دمشق کی حکومت کو قرار دیا گیا تھا تاکہ شام کے خلاف فوجی کارروائی کا جواز فراہم کیا جا سکے۔
بیشتر ماہرین کا کہنا ہے کہ شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام رائے عامہ کو گمراہ اور حقائق کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے اور مخالفین، دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی کامیابیوں کے مقابلے میں بالکل بے بس ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شام میں دہشت گردوں کی شکست پر گہری تشویش لاحق ہے۔
https://taghribnews.com/vdcew78exjh8zni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ