تاریخ شائع کریں2019 23 March گھنٹہ 16:14
خبر کا کوڈ : 410407

او آئی سی کے اجلاس میں نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کا خطاب

مسلم ممالک اور نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ نے دہشت گردی کی مذمت
او آئی سی کے اجلاس میں مسلم ممالک اور نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ نے دہشت گردی کی مذمت کی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا
او آئی سی کے اجلاس میں نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کا خطاب
او آئی سی کے اجلاس میں مسلم ممالک اور نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ نے دہشت گردی کی مذمت کی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ او آئی سی کے اجلاس میں مسلم ممالک اور نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ نے دہشت گردی کی مذمت کی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ ترکی کی درخواست پر آج او آئی سی کا ہنگامی اجلاس استنبول میں ہوا جہاں نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ نے اپنے خطاب کا آغاز السلام علیکم سے کرتے ہوئے کہا کہ مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو ساری عمر جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید تنہائی میں سڑنا ہوگا۔
اس موقع پر میزبان ملک ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اوغلو کا کہنا تھا کہ نفرت آمیز تقاریر، تشدد اور دہشت گردی کے خلاف ہم سب متحد ہیں اور اصولوں کی بنیاد پر ہمیں اپنے عمل اور کردار سے یہ ثابت بھی کرنا ہوگا۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمیں نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب، فرقہ، رنگ یا نسل نہیں، یہ صرف امن کے دشمن دہشت گرد ہوتے ہیں جنہیں دنیا صرف مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ شکست فاش دے سکتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfxxdjew6dyja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ