تاریخ شائع کریں2019 23 March گھنٹہ 15:52
خبر کا کوڈ : 410402

حزب اللہ حکومت اور پارلیمنٹ کا اٹوٹ انگ ہے

لبنانی حکام نے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں واضح کر دیا ہے
لبنانی حکام نے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں واضح کر دیا ہے کہ حزب اللہ حکومت اور پارلیمنٹ کا حصہ اور اسرائیل کی توسیع پسندی کے مقابلے میں پائیدار رکاوٹ ہے
حزب اللہ حکومت اور پارلیمنٹ کا اٹوٹ انگ ہے
لبنانی حکام نے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں واضح کر دیا ہے کہ حزب اللہ حکومت اور پارلیمنٹ کا حصہ اور اسرائیل کی توسیع پسندی کے مقابلے میں پائیدار رکاوٹ ہے۔
امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بیروت پہنچتے ہی سفارتی آداب کے برخلاف لبنان کی وزیر داخلہ رایا الحسن سے ملاقات کی جس پر لبنان کے سیاسی اور صحافتی حلقوں نے کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
 امریکی وزیر خارجہ نے بعد ازاں لبنانی پارلیمنٹ کے سربراہ نبی بری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نبی بری نے امریکی وزیر خارجہ پر واضح کر دیا کہ حزب اللہ، لبنان کی حکومت اور پارلیمنٹ کا حصہ ہے۔
مائک پومپیو نے لبنان کے وزیراعظم سعدالحریری کے ساتھ ملاقات کے بعد لبنان کے ایوان صدر کا رخ کیا جہاں صدر میشل عون نے اسرائیل کے ساتھ سرحدی اختلافات کے معاملے کو اٹھایا۔
صدر میشل عون نے بھی امریکی وزیر خارجہ پر واضح کیا کہ حزب اللہ ہمارے ملک کی ایک سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں بہت گہری ہیں اور وہ ہمارے سماج کا اہم ترین حصہ ہے۔
 امریکی وزیر خارجہ نے آخر میں لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسل کے ساتھ ملاقات اور مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی شرکت کی جس کے دوران لبنانی وزیر خارجہ نے بڑے واشگاف الفاظ میں کہا کہ حزب اللہ ہمارے سماج کا حصہ ہے اور اس ملک کے عوام اپنے ووٹوں سے اس کے امیدواروں کو منتخب کر کے پارلیمنٹ میں بھیجتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcawwnyu49n6y1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ