تاریخ شائع کریں2019 21 March گھنٹہ 14:39
خبر کا کوڈ : 410049

امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر پاکستانی پارلیمنٹ کا شدد رد عمل

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رضا ربانی کی امریکی مائیک پومپیو کے بیان کی مذمت
پاکستان کی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے اپنے ملک کے جوہری پروگرام کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر پاکستانی پارلیمنٹ کا شدد رد عمل
پاکستان کی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے اپنے ملک کے جوہری پروگرام کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے امریکی مائیک پومپیو کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔
مائیک پومپیو نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان کے جوہری پروگرام کے پھیلاؤ کو امریکی سیکورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
پومپیو نے اپنے اس انٹرویو میں پاکستان پر دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کے الزامات کا بھی اعادہ کیا ہے۔
پاکستان کے سابق چیرمین سینیٹ اور اپوزیشن رہنما رضا ربانی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کا بیان انتہائی تشویشناک ہے اور اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔
انہوں نے مائیک پومپیو کے بیان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ عوام کو اس بارے میں اعتماد میں لیا جا سکے۔
https://taghribnews.com/vdchkvnkw23nzvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ