تاریخ شائع کریں2019 18 March گھنٹہ 21:01
خبر کا کوڈ : 409764

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا گن کنٹرول قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ

یوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈرن نے پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
رائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گردی کے بعد نیوزی لینڈ کی کابینہ نے گن کنٹرول قوانین میں اصلاحات کرتے ہوئے سخت قوانین کی منظوری دے دی
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا گن کنٹرول قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ
رائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گردی کے بعد نیوزی لینڈ کی کابینہ نے گن کنٹرول قوانین میں اصلاحات کرتے ہوئے سخت قوانین کی منظوری دے دی۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈرن نے پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کابینہ نے گن کنٹرول قوانین میں تبدیلی کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ گن کنٹرول قوانین میں اصلاح کے باعث نیوزی لینڈ کا معاشرہ زیادہ محفوظ ہوگا۔
وزیر اعظم جسنڈا آرڈن نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں گن کنٹرول قوانین میں اصلاحات کی مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
اعداد و شمار کے مطابق نیوزی لینڈ میں عام لوگوں کے پاس ڈیڑھ ملین کے قریب ہتھیار موجود ہیں اور سولہ سال کی قانونی عمر کو پہنچنے والا کوئی بھی فرد آسانی سے اسلحہ خرید سکتا ہے۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم پچاس نمازی شہید اور سینتالیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcjmhexxuqeyaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ