تاریخ شائع کریں2019 10 March گھنٹہ 13:48
خبر کا کوڈ : 407860

ایران اور عراق ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں

ایران کے وزیر خارجہ نے الفرات ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ایران کے وزیر خارجہ نے الفرات ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے عراق پر ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کیلئے دباو ڈالا جس میں اسے ناکامی ہوئی
ایران اور عراق ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں
ایران کے وزیر خارجہ نے الفرات ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے عراق پر ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کیلئے دباو ڈالا جس میں اسے ناکامی ہوئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران و عراق کے تعلقات کو دوستانہ اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے آپس میں روابط ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران ،عراق کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کا فروغ چاہتا ہے کہا کہ  تہران نے ہمیشہ ہی عراق کو مغربی ایشیا کا ایک اہم ستون قرار دیا اس لئے کہ عراق کے بغیر علاقے کی سلامتی متاثر ہو سکتی ہے۔
محمد جواد ظریف نے سید عمار حکیم کی جانب سے ایران،عراق،مصر،ترکی اورسعودی عرب کے مابین علاقائی سطح پر گفتگو کی تجویز پر کہا کہ ایران علاقائی تعاون کیلئے تمام تجاویز کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران شروع سے علاقائی ممالک کے عوام کے ساتھ تھا کہا کہ تہران کا خیال ہے کہ صرف علاقائی ممالک ہی علاقے کے بارے میں فیصلہ کر سکتے ہیں۔
محمد جواد ظریف نےسعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ایران سعودی عرب سمیت تمام ھمسایہ ممالک کے ساتھ گفتگو کیلئے تیار ہے لیکن وہ سعودی حکام ہیں جنہوں نے گفتگو کیلئے سنجیدگی نہیں دکھائی۔
انہوں نے جوہری معاہدے اور امریکہ کے اس معاہدے سے نکل جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے اپنے عمل سے دکھا دیا کہ وہ مذاکرات اور گفتگو کیلئے قابل اعتماد ہیں ہے۔
https://taghribnews.com/vdcepf8e7jh87vi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ