تاریخ شائع کریں2019 23 February گھنٹہ 13:48
خبر کا کوڈ : 404132

پنجاب کے مدارس کے کنٹرول کے بعد مدارس پر پولیس تعینات

مدرسہ الصابر اور مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول پنجاب حکومت نے سنبھال لیا ہے
پاکستانی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کالعدم جیش محمد کے زیرانتظام مدرسہ الصابر اور مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول پنجاب حکومت نے سنبھال لیا ہے
پنجاب کے مدارس کے کنٹرول کے بعد مدارس پر پولیس تعینات
پاکستانی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کالعدم جیش محمد کے زیرانتظام مدرسہ الصابر اور مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول پنجاب حکومت نے سنبھال لیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بہاولپور میں واقع کالعدم جیش محمد کے زیر انتظام چلنے والے مدرسے الصابر اور اس سے ملحقہ مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول پنجاب حکومت نے سنبھال لیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مدرسہ اور مسجد مبینہ طور پر کالعدم تنظیم جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر ہے، مدرسے میں 70 سے زائد اساتذہ اور 600 سے زائد طالب علم زیرِ تعلیم ہیں، جن کی تعلیم جاری رہے گی تاہم پنجاب حکومت اب مدرسے کا نظم و نسق سنبھالے گی اور اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بھی مقرر کردیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب کا یہ اقدام پاکستان کی وفاقی حکومت کی جانب سے جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم تنظیم قرار دینے اور ان پر پابندی عائد کرنے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdso0oxyt0zf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ