تاریخ شائع کریں2019 23 February گھنٹہ 13:15
خبر کا کوڈ : 404119

پاک فوج کے دو اعلی افسر غداری کے الزام میں گرفتار، جنرل آصف غفور

پاک فوج کے دو اعلی ترین افسران نے ملک کے ساتھ غداری کی ہے اور وہ اس وقت گرفتار ہیں
گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں پاک فوج کے دو اعلی ترین افسران نے ملک کے ساتھ غداری کی ہے اور وہ اس وقت گرفتار ہیں
پاک فوج کے دو اعلی افسر غداری کے الزام میں گرفتار، جنرل آصف غفور
گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں پاک فوج کے دو اعلی ترین افسران نے ملک کے ساتھ غداری کی ہے  اور وہ اس وقت گرفتار ہیں 

میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کے حکم پر انکا آرمی ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل کیا جا رہا ہے۔ 

غدار سینیئر آرمی آفیسرز کون ہے اور یہ کن کن عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں 

ذرائع کیمطابق یہ دو آفیسرز ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال اعوان اور ریٹائرڈ بریگیڈئیر راجہ رضوان علی حیدر ہیں۔
جنرل جاوید اقبال اعوان کا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال سے ہے وہ کورکمانڈر، کمانڈنڈنٹ سٹاف کالج، ڈی جی ملٹری اپریشنز، کمانڈنٹ ایف سی، ڈی جی سوات اپریشن اور سب سے خطرناک بات وہ یہ ہے کہ آمی چیف کے لئے دی گئی لسٹ میں بھی شامل تھے۔ 

دوسرا بریگیڈئیر راجہ رضوان علی کا تعلق صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کے علاقے خانپور سے ہے۔وہ جرمنی میں ڈیفینس اتاشی رہ چکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز میں ان دونوں غدار افسران کی تصویر کو پوسٹ کیا تھا لیکن فیس بک پر کچھ پوٹ پالشیوں نے رپورٹ کرکے پوسٹ ریمو کروا دی ہے
https://taghribnews.com/vdciz5a53t1auz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ