تاریخ شائع کریں2019 21 February گھنٹہ 16:24
خبر کا کوڈ : 403831
آیت اللہ محسن اراکی

رسول اکرم ص کے فرزند انکے وجود کے دوام کی علامت ہیں

عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے کہا کہ ہمارے دینی منابع میں پیغمبر اکرم ص اور انکے اہل بیت کے وجود کو اسلامی معاشرے کی وحدت کا محور قرار دیا گیا ہے اور مختلف آیات و روایات میں رسول اکرم ص کے وجود کی نعمت کہ جو ایک مستقل وجود ہے تاکید کی گئی ہے اور ہمیں یہ کہنا چاہئے کہ آپ ص کا وجود تمام زمانوں پر محیط ہے
رسول اکرم ص کے فرزند انکے وجود کے دوام کی علامت ہیں
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اہل بیت علیہم السلام اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو ہمارے دینی منابع میں بہت خاص مقام حاصل ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق دوسری سالانہ سادات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے کہا کہ ہمارے دینی منابع میں پیغمبر اکرم ص اور انکے اہل بیت کے وجود کو اسلامی معاشرے کی وحدت کا محور قرار دیا گیا ہے اور مختلف آیات و روایات میں رسول اکرم ص کے وجود کی نعمت کہ جو ایک مستقل وجود ہے تاکید کی گئی ہے اور ہمیں یہ کہنا چاہئے کہ آپ ص کا وجود تمام زمانوں پر محیط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رسول اکرم ص کے فرزند انکے وجود کے دوام کی علامت ہیں، یہ نعمت اسلامی معاشرے میں وحدت کی بنیاد ہے اور عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی اسی سلسلے میں وحدت کو عملی جامہ پہنانے اور اس الہی نعمت کو اسلامی معاشرے میں واپس لانے کے لئے کوشاں ہے۔

آیت اللہ اراکی نے کہا کہ سادات اسلامی معاشرے میں حقیقی وحدت کے حصول کے لئے نہایت کیلید کردار ادا کرسکتے ہیں کیونکہ صرف ہمارے اپنے ہی ملک میں چھ میلین سے زیادہ شیعہ اور سنی سادات زندگی گذار رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہئے کہ امت مسلمہ کے اقدار کے احیاء کے لئے سادات کے محور سے خاطر خواہ استفادہ کریں اور حضرت زہرا س کی اولاد کے درمیان رابطے کو مزید تقویت دی جائے۔

انہوں نے مسلمانوں کے درمیان وحدت کے لئے مقام معظم رہبری کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ کانفرنس سادات اور دیگر ملتوں کے مابین تعاون کے لئے ایک مبارک قدم ثابت ہوگی۔ انہوں نے اس موقع پر کانفرنس کے مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ بھی ادا کیا۔ا
 
https://taghribnews.com/vdcippa5zt1auv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ