تاریخ شائع کریں2019 21 February گھنٹہ 15:05
خبر کا کوڈ : 403812
ماموستا سید جمال خسروی

تمام اہل سنت اہل بیت کی محبت کو واجب سمجھتے ہیں

ہل سنت پیغمبر اسلام ص کے اہل بیت کے حقوق کی اسی انداز میں پاسداری کرتے ہیں جیسا کہ شریعت نے حکم دیا ہے۔  ہم ان سے محبت کرتے ہیں اور انہیں دوست رکھتے ہیں۔
تمام اہل سنت اہل بیت کی محبت کو واجب سمجھتے ہیں
اہل سنت عالم دین نے کہا ہے کہ تمام اہل سنت اہل بیت کی محبت کو واجب سمجھتے ہیں اور اہل سنت کی کتابیں فضاءل و مناقب اہل بیت علیہم السلام سے بھری ہوئی ہیں۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق دوسری سالانہ سادات کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے اہل سنت عالم دین ماموستا سید جمال خسروی نے آیہ شریفہ وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اہل سنت میں اہل بیت رسول ص کا مقام بہت بلند ہے اور ہم اہل سنت ان بزرگ ہستیوں کے بہت زیادہ احترام کے قائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہل سنت پیغمبر اسلام ص کے اہل بیت کے حقوق کی اسی انداز میں پاسداری کرتے ہیں جیسا کہ شریعت نے حکم دیا ہے۔  ہم ان سے محبت کرتے ہیں اور انہیں دوست رکھتے ہیں۔

ماموستا خسروی نے مزید کہا کہ رسول اکرم ص نے جو وصییت غدیر خم کے موقع پر کی تھی  إنّی تارکٌ فیکم الثقلین کتاب الله و عترتی ـ أهل بیتی ـ ما إن تمسّکتم بهما لن تضلّوا و لن تزلّوا ۔۔۔۔ہم اسی وصییت پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہل بیت ع سے تمسک ہدایت اور راہ حق سے منحرف نہ ہونے اور گمراہی سے بچنے کا سبب بنتا ہے۔  انکی دوستی تمام علمائے اسلام کے نزدیک متفقہ طور پر ایمان کا حصہ ہے اور ان سے بغض اور دشمنی نفاق کی علامت ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdchzxnki23nv6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ