تاریخ شائع کریں2019 18 February گھنٹہ 16:27
خبر کا کوڈ : 403128

خطے کے ممالک کو غیرعلاقائی طاقتوں کی ضرورت نہیں ہے

ایران اور خطے کے ممالک ایک دوسرے کے ساتھ علاقائی پانیوں کی اہم دفاعی طاقت ہیں
سلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر بندرعباس میں فاتح آبدوز کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور خطے کے ممالک ایک دوسرے کے ساتھ علاقائی پانیوں کی اہم دفاعی طاقت ہیں
خطے کے ممالک کو غیرعلاقائی طاقتوں کی ضرورت نہیں ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک کو غیرعلاقائی طاقتوں کی ضرورت نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر بندرعباس میں فاتح آبدوز کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور خطے کے ممالک ایک دوسرے کے ساتھ علاقائی پانیوں کی اہم دفاعی طاقت ہیں جنہیں خطے میں غیرعلاقائی ممالک کی ناجائز موجودگی کی ضرورت نہیں ہے۔

صدرمملکت روحانی نے کہا کہ ایرانی بحریہ نہ صرف خلیج فارس، بحیرہ عمان اور بحیرہ خزر کی امن و سلامتی کا تحفظ کرے گی بلکہ بین الاقوامی پانیوں میں ایرانی مفادات اور جہازرانی کی امن و سلامتی کے تحفظ کیلئے موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے 40 سال گزرنے کے بعد اب اسلامی جمہوریہ ایران مختلف شعبوں میں خودکفیل ہوگیا ہے۔

صدر روحانی نے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے دوران، ایران پردشمن کے دباو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اس بات کا باعث بنی کہ ہم بھر پور کوششوں سے دفاعی اور بحری صنعت میں اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر خود کفیل ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ایران، بحری، بری اور فضائی شعبوں میں مکمل طور پر خود کفیل ہوگیا ہے اور حالیہ دہائیوں میں ایران نے دفاعی صنعت میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchixnk623nvzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ