تاریخ شائع کریں2019 18 February گھنٹہ 15:50
خبر کا کوڈ : 403112

ہندوستان میں پاکستانی سفیر کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا

کشدگی کے پیش نظر صلاح و مشورے کے لئے نئی دہلی میں اپنے سفیر کو اسلام آباد طلب کر لیا
پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشدگی کے پیش نظر صلاح و مشورے کے لئے نئی دہلی میں اپنے سفیر کو اسلام آباد طلب کر لیا
ہندوستان میں پاکستانی سفیر کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا
پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشدگی کے پیش نظر صلاح و مشورے کے لئے نئی دہلی میں اپنے سفیر کو اسلام آباد طلب کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر ‍خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے پیر کے روز اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ میں ہندوستان کے فوجی قافلے پر ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے پر دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی بنا پر نئی دہلی میں پاکستان کے سفیر کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے تاکہ موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

پلوامہ میں ہندوستانی فوج کے قافلے پر ہونے والے حملے میں چوالیس سیکورٹی اہلکار ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

حکومت ہندوستان نے اس حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے جبکہ پاکستان نے اس الزام کی تردید کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdca6enyu49nw61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ