تاریخ شائع کریں2019 13 February گھنٹہ 19:16
خبر کا کوڈ : 402148

اسرائیلی موساد کے اعلی افسر کی سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا

موساد کے اس وقت کے سربراہ نے خاص مقاصد کے تحت سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا تھا
اسرائیل کے ٹیلیویژن کا کہنا ہے کہ دو ہزار چودہ میں خفیہ ایجنسی موساد کے اس وقت کے سربراہ نے خاص مقاصد کے تحت سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا تھا
اسرائیلی موساد کے اعلی افسر کی سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا
اسرائیل کے ٹیلیویژن کا کہنا ہے کہ دو ہزار چودہ میں خفیہ ایجنسی موساد کے اس وقت کے سربراہ نے خاص مقاصد کے تحت سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا تھا۔

اسرائیل کے اس ٹیلیویژن نے اعلان کیا ہے کہ تامیر پاردو دو ہزار گیارہ سے دو ہزار سولہ تک اسرائیل کے خفیہ سراغ رساں ادارے موساد کے سربراہ رہے ہیں جنھوں نے دو ہزار چودہ میں خفیہ طور پر سعودی عرب کا دورہ کیا۔

یہ دورہ ایسی حالت میں انجام پایا کہ مصر اور اردن کو چھوڑ کر کہ جنھوں نے اسرائیل کے ساتھ نام نہاد امن معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں، کسی بھی عرب ملک کا اسرائیل کے ساتھ براہ راست رابطہ نہیں تھا۔

مغربی سفارت کار کے حوالے سے اسرائیل کے اس ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ یہ دورہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی معاہدے پر دستخط کے چند ہفتے کے بعد انجام پایا۔

واضح رہے کہ فلسطینی امنگوں کے برخلاف سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک، اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحیت تیز کر دی ہے۔
https://taghribnews.com/vdci5ra5vt1auz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ