تاریخ شائع کریں2019 11 February گھنٹہ 14:40
خبر کا کوڈ : 401709

امریکی فوج ابھی افغانستان سے نہیں جا رہی،کرنل ڈیوڈ بٹلر

افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل ڈیوڈ بٹلر کا کہنا ہے
افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل ڈیوڈ بٹلر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج ابھی افغانستان سے نہیں جا رہی اور نہ ہی امریکی فوج کی تعداد میں کمی کی جا رہی ہے۔
امریکی فوج ابھی افغانستان سے نہیں جا رہی،کرنل ڈیوڈ بٹلر
افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل ڈیوڈ بٹلر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج ابھی افغانستان سے نہیں جا رہی اور نہ ہی امریکی فوج کی تعداد میں کمی کی جا رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل ڈیوڈ بٹلر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج ابھی افغانستان سے نہیں جا رہی اور نہ ہی امریکی فوج کی تعداد میں کمی کی جا رہی ہے۔

افغان میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرنل بٹلر کا کہنا تھا کہ ابھی افغانستان سے جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ہماری سپورٹ افغان سیکیورٹی فورسزکے ساتھ ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی یہی کہا ہے کہ ابھی ہم افغان سیکیورٹی فورسز کی معاونت کر رہے ہیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نے بھی بتایا ہے کہ سب کچھ طے ہونے تک کچھ بھی طے نہیں ہوگا، ہم یہاں ہیں اور افغان فورسز کے ساتھ روز جنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کی تعداد میں کمی کرنے کا بھی ابھی کوئی ارادہ نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان عوام کے ساتھ ہمارے مشترک مفادات ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaw6nyo49nw01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ