تاریخ شائع کریں2019 9 February گھنٹہ 23:18
خبر کا کوڈ : 401434

امریکہ نے ایران سے تجارت کرنے پر یورپی ممالک کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی

خصوصی یورپی میکینزم انسٹیکس استعمال کرنے والی کمپنیوں کو سنگین نتائج کی دھمکی ہے
یورپی یونین میں تعینات امریکی سفیر نے ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کے لیے قائم خصوصی یورپی میکینزم انسٹیکس استعمال کرنے والی کمپنیوں کو سنگین نتائج کی دھمکی ہے
امریکہ نے ایران سے تجارت کرنے پر یورپی ممالک کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی
یورپی یونین میں تعینات امریکی سفیر نے ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کے لیے قائم خصوصی یورپی میکینزم انسٹیکس استعمال کرنے والی کمپنیوں کو سنگین نتائج کی دھمکی ہے۔

امریکی سفیر گورڈن سانڈلینڈ نے کہا ہے کہ ایران کے لیے قائم یورپی میکنیزم انسٹیکس استعمال کرنے والی یورپی کمپنیوں کو سخت امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی سفیر نے کہا کہ انسٹیکس استعمال کرنے والی کمپنیوں کو امریکہ کے ساتھ تجارت سے محرومی کے علاوہ دوسرے سنگیں نتائج بھی بھگتنا ہوں گے۔یورپ نے گزشتہ ہفتے جمعرات کے روز ایران کے لیے قائم خصوصی مالیاتی نظام انسٹیکس کے باضابطہ افتتاح کا اعلان کیا تھا۔حکومت امریکہ شروع ہی سے جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتی رہی ہے   جس کا مقصد ایران کو ایٹمی معاہدے کے تحت حاصل ہونے والے بیشتر فوائد سے محروم کرنا ہے۔امریکہ میں ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سلسلہ تیز ہوگیا اور آخر کار ٹرمپ نے آٹھ مئی دوہزار اٹھارہ کو ایٹمی معاہدے سے یک طرفہ طور پر علیحدگی کا اعلان کردیا۔
https://taghribnews.com/vdcfmydjjw6dxja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ