تاریخ شائع کریں2018 5 December گھنٹہ 18:51
خبر کا کوڈ : 383560

شام کی سرحد سے عراق میں داعش کی دراندازی کی کوشش ناکام

الحشد الشعبی کے آپریشنل کمانڈر قاسم مصلح نے کہا
عراق کے صوبہ الانبار میں عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے آپریشنل کمانڈر نے کہا ہے کہ شام کی سرحد سے عراق میں داعش کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے-
شام کی سرحد سے عراق میں داعش کی دراندازی کی کوشش ناکام
عراق کے صوبہ الانبار میں عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے آپریشنل کمانڈر نے کہا ہے کہ شام کی سرحد سے عراق میں داعش کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے-

عراقی صوبے الانبار میں الحشد الشعبی کے آپریشنل کمانڈر قاسم مصلح نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گرد عناصر نے خراب موسم سے فائدہ اٹھا کر شام کی سرحد سے عراق کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی لیکن الحشدالشعبی نے انتہائی چابک دستی کے ساتھ داعش کی اس کوشش کو ناکام بنادیا - ان کا کہنا تھا کہ داعش کے عناصر نے مارٹرگولوں سے الحشد الشعبی کے جوانوں پر حملہ بھی کیا - لیکن دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیاگیا - الحشد الشعبی کے کمانڈر نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ شام سے ملحقہ سرحدوں پر سیکورٹی کے اقدامات مزید سخت کرے تاکہ داعش کی دراندازی کو روکا جاسکے - الحشدالشعبی کے ایک اور کمانڈر ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ داعش کے بہت سے سرغنے شام اور عراق کی سرحد کے قریب شام کے اندر واقع امریکی فوجی اڈوں میں موجود ہیں - انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ شام میں التنف فوجی اڈہ داعش کے باقی بچے عناصر کی پناہ گاہ میں تبدیل ہوگیا ہے کہاکہ امریکا دہشت گردوں کو استعمال کرکے بغداد اور دمشق کی حکومتوں پر دباؤ ڈالنا چاہتاہے
https://taghribnews.com/vdcepx8x7jh8vni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ