تاریخ شائع کریں2018 29 November گھنٹہ 19:48
خبر کا کوڈ : 381673

مغربی ممالک اشتعال انگیز اقدامات سے باخبر رہے ہیں

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا
آبنائے کرچ میں اشتعال انگیز اقدامات کی تیاری سے باخبر رہے ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہ اشتعال انگیز اقدامات مغربی ملکوں کی شرکت سے ہی عمل میں لائے گئے ہوں۔
مغربی ممالک اشتعال انگیز اقدامات سے باخبر رہے ہیں
روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے ماسکو کی یف کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے پر یورپ کو سخت خبردار کیا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ مغربی ممالک ممکنہ طور پر آبنائے کرچ میں اشتعال انگیز اقدامات کی تیاری سے باخبر رہے ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہ اشتعال انگیز اقدامات مغربی ملکوں کی شرکت سے ہی عمل میں لائے گئے ہوں۔

ماریا زاخارووا نے کہا کہ یہ بات مغربی حکام کے بیانات اور بیرونی ذرائع ابلاغ کی کمپین سے بھی ثابت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کے روز تین یوکرینی جنگی جہاز کشتیاں کرچ کو عبور کر کے جزیرہ نمائے کریمیا میں روسی سمندری حدود میں داخل ہو گئی تھیں جس پر روسی بحریہ نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور فریقین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اور پھر روس نے یوکرینی جنگی کشتیوں کی تلاشی بھی لی۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے تعلقات دو ہزار چودہ سے کشیدہ چلے آ رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchqznxx23n6-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ