تاریخ شائع کریں2018 5 November گھنٹہ 21:39
خبر کا کوڈ : 374854

رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات پاکستانی اخباروں کی زینت بن گئے

آپ کے خطاب کا پاکستانی اخبارات میں وسیع پیمانے پر انعکاس ہوا ہے۔
ایران کے اسکول و یونیورسٹی طلبا کی جانب سے رہبر انقلاب سلامی سے ملاقات اور آپ کے خطاب کا پاکستانی اخبارات میں وسیع پیمانے پر انعکاس ہوا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات پاکستانی اخباروں کی زینت بن گئے
ایران کے اسکول و یونیورسٹی طلبا کی جانب سے رہبر انقلاب سلامی سے ملاقات اور آپ کے خطاب کا پاکستانی اخبارات میں وسیع پیمانے پر انعکاس ہوا ہے۔

پاکستان کے اخبارات نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے خطاب کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ دنیا میں امریکہ کی طاقت کے زوال کی علامات نمایاں ہو گئی ہیں اور دنیا کے بااثر صاحب الرائے شخصات کا اس بات پر اتفاق ہے کہ امریکی طاقت کا بھرم ٹوٹ چکا ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ منجملہ ریڈیو پاکستان نے بھی کہا ہے کہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تاکید کے ساتھ فرمایا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں اور خصومت کو عالمی سطح پر مخالفت کا سامنا ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ میں رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران پر امریکی دباؤ اور پابندیوں کا مقصد ایرانی قوم کو اپنے انقلابی عزائم سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنا ہے جبکہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ایران کے مقابلے میں امریکہ اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا اور گذشتہ چالیس برسوں میں ایران کے مقابلے میں امریکہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcamyney49n0a1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ