چین اور پاکستان کے مابین متعدد تجارتی معاہدے طے پا گئے
پندرہ نئے معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
پاکستان اور چین کے مابین ہونے والے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوسرے روز کیے گیے
شیئرینگ :
پاکستان اور چینی حکام نے پندرہ نئے معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین ہونے والے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوسرے روز کیے گیے۔اس سے پہلے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پھنگ کے ساتھ بالمشافہ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے ساتھ تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے جس طرح غربت اور کرپشن پر قابو پایا ہے کسی ملک نے ایسا نہیں کیا جبکہ پاکستان غربت اور کرپشن کے خاتمے کے لیے چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان دو نومبر کو عوامی جمہوریہ چین کے پہلے سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے تھے۔
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے: غزہ کی گلیوں میں السنور کی موجودگی اور سرنگوں میں قیدیوں کے مرنے کا مطلب جنگ میں "اسرائیل" کی شکست ہے۔