تاریخ شائع کریں2018 31 October گھنٹہ 22:01
خبر کا کوڈ : 373407

اربعین حسینی کےعزاداروں پر نائیجیرین فوج کے مظالم کی مذمت

شہدا کے اہل خانہ اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے نائیجیریا میں حسینی عزاداروں پر اس ملک کی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
اربعین حسینی کےعزاداروں پر نائیجیرین فوج کے مظالم کی مذمت
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے نائیجیریا میں حسینی عزاداروں پر اس ملک کی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے ترجمان ابراہیم موسی نے منگل کی شام اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں اربعین حسینی کےعزاداروں پر فوج کے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ستائیس شیعہ مسلمان شہید ہو گئے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے منگل کی شام فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں نائیجیریا کی فوج کی جانب سے صبر و تحمل سے کام لئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کی پرامن مذہبی رسومات اور حسینی عزاداری کا پاس و لحاظ رکھے جانے پر تاکید کی۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ نائیجیریا میں دونوں فریقوں کی جانب سے پرامن طریقوں اور شہری حقوق کے قانون پر عمل کرتے ہوئے صورت حال کو پرسکون بنائے جانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ کشیدگی دور اور امن و استحکام کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے ہفتے کی رات بھی اربعین حسینی کے پرامن مارچ کے شرکا کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس میں کم از کم دس حسینی عزادار شہید ہو گئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcdzs0s5yt05o6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ