تاریخ شائع کریں2018 12 October گھنٹہ 20:48
خبر کا کوڈ : 367707

پاکستان کے لیے چین کے قرضہ کی ادائیگی سنگین ہوگئی ہے

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے
پاکستان کو چین کے قرض کی ادائیگی کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کے پاس مزید قرضہ لینے کے لیے جانا پڑا ہے
پاکستان کے لیے چین کے قرضہ کی ادائیگی سنگین ہوگئی ہے
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو چین کے قرض کی ادائیگی کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کے پاس مزید قرضہ لینے کے لیے جانا پڑا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو چین کے قرض کی ادائیگی کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کے پاس مزید قرضہ لینے کے لیے جانا پڑا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ میری دانست میں پاکستان کی حکومتوں کو چین سے لیے گئے قرضے کی ادائیگی کے لیے سنگین صورت حال کا پیشگی اندازہ نہیں تھا تاہم اب انہیں بیل آؤٹ کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ رہا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے باضابطہ طور پر آئی ایم ایف سے قرضے کی صورت میں مدد طلب کرلی ہے تاکہ چین سے لیے گئے قرضے کو اتار سکے۔ قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے معاملے پر پاکستان سے بات کی تھی۔

ترجمان ہیدر نوئرٹ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ اس سارے معاملے کا بڑی باریک بینی سے مشاہدہ کررہے ہیں اور پاکستان کے آئی ایم ایف سے قرضے کے حصول پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے امریکہ کی پالیسی واضح ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjyaetauqemaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ