تاریخ شائع کریں2018 12 October گھنٹہ 20:24
خبر کا کوڈ : 367702

عراقی فوج نے سرحدی گزرگاہوں کو بند کر دیا

عراقی فوج نے علاقے میں موجود تمام سرحدی گزرگاہوں کو بند کر دیا ہے
عراقی فوج نے شام کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کی غرض سے فوجی آپریشن شروع کر دیا۔
عراقی فوج نے سرحدی گزرگاہوں کو بند کر دیا
عراقی فوج نے شام کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کی غرض سے فوجی آپریشن شروع کر دیا۔

 بغداد میں دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ شام سے دہشت گردوں کی دراندازی کو روکنے کے لیے سرحدی علاقے القائم سے لیکر تل صفوک تک کے دو کلو میٹر کے علاقے میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا۔
عراقی فوج نے علاقے میں موجود تمام سرحدی گزرگاہوں کو بند کر دیا ہے اور ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سرحدی نگرانی کی آپریشن میں عراقی فضائیہ بھی شریک ہے اور  بری فوج اور فضائیہ کے درمیان ہم آہنگی کے لیے خصوصی کمانڈ سینٹر بھی قائم کر دیا ہے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ عراقی انٹیلی جینس نے صوبہ الانبار کے علاقے صقلاویہ میں داعشی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگانے کے بعد اس پر قبضہ کر لیا جہاں سے بڑی مقدار میں ہلکے اور بھاری ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdce7f8xwjh8pfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ