تاریخ شائع کریں2018 6 October گھنٹہ 18:04
خبر کا کوڈ : 365545

ٹرمپ کی وجہ سے خطے کے حالات مزید خراب ہوچکے ہیں

جان کیری نے امریکہ کی خارجہ تعلقات کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے
امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے ایران کے خلاف ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں کی انتہا پسندانہ پالیسیوں پر سخت خبردار کیا ہے۔
ٹرمپ کی وجہ سے خطے کے حالات مزید خراب ہوچکے ہیں
امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے ایران کے خلاف ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں کی انتہا پسندانہ پالیسیوں پر سخت خبردار کیا ہے۔

جان کیری نے امریکہ کی خارجہ تعلقات کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے ٹرمپ کی علیحدگی کے فیصلے سے مشرق وسطی کے علاقے میں تنازعہ کا امکان مزید بڑھ گیا ہے اس لئے کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ امریکہ، ایران پر بمباری کرے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے سابق شاہ عبداللہ اور مصر کے سابق صدر حسنی مبارک، دونوں نے ان سے کہا تھا کہ امریکہ کو ایران پر حملہ کرنا چاہئے جبکہ وہ خود اس سلسلے میں اعلانیہ موقف کا اظہارنہیں کرتے تھے۔

امریکہ کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو بھی اس سلسلے میں باراک اوباما کی جانب سے ہری جھنڈی دکھائے جانے کے خواہاں تھے۔

اس سے قبل جان کیری نے کہا تھا کہ ٹرمپ، ایران دشمنی کا مظاہرہ کر کے سنہ دو ہزار سولہ کے انتخابات میں روسیوں کے ساتھ اپنے اور اپنے ساتھیوں کے قریبی تعلقات و ممکنہ معاملے سے امریکی رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchkmnxm23n-md.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ