افغانستان میں امریکہ کا ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے
افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکہ کا ایک فوجی طیارہ سی 130 گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 امریکی فوجی اور وزارت دفاع کے 5 کنٹریکٹر ہلاک ہوئے۔
شیئرینگ :
امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کا ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے آج کہا کہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکہ کا ایک فوجی طیارہ سی 130 گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 امریکی فوجی اور وزارت دفاع کے 5 کنٹریکٹر ہلاک ہوئے۔
امریکہ کا یہ طیارہ جلال آباد ایر پورٹ کے قریب ہوائی سانحہ کا شکار ہو کر گر گیا۔ یہ ایسے میں ہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح الله مجاہد نے کہا ہے کہ امریکہ کے اس فوجی طیارے کو طالبان نے حملے کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ گر کر تباہ ہوا اور اس میں سوار 15 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے: غزہ کی گلیوں میں السنور کی موجودگی اور سرنگوں میں قیدیوں کے مرنے کا مطلب جنگ میں "اسرائیل" کی شکست ہے۔