تاریخ شائع کریں2018 1 October گھنٹہ 17:23
خبر کا کوڈ : 364120

امریکہ کی چودھراہٹ کو دنیا نے مسترد کردیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے
جوہری معاہدے سے امریکی انخلا پر کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دنیا کے ممالک سے کہا ہے کہ وہ عالمی حقوق کی خلاف ورزی کریں اور قانون کے مخالف کام کریں جو عالمی سطح پر قابل قبول نہیں ہے۔
امریکہ کی چودھراہٹ کو دنیا نے مسترد کردیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ امریکی چودھراہٹ پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آئیگا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی چینل 'سی  بی ایس' سے گفتگو کرتے ہوئے جوہری معاہدے سے امریکی انخلا پر کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دنیا کے ممالک سے کہا ہے کہ وہ عالمی حقوق کی خلاف ورزی کریں اور قانون کے مخالف کام کریں جو عالمی سطح پر قابل قبول نہیں ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ  نے کہا کہ ٹرمپ کی اس قسم کی پالیسی پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آئے گا اس لئے کہ عالمی برادری  کسی بھی شخص اور ملک کوصرف حکم دینے کی وجہ سے قبول نہیں کرے گی۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے سلامتی کونسل کا اجلاس ایران کو نقصان پہنچانےکے مقصد سے بلایا تھا لیکن 15 رکن ممالک میں سے 14 رکن ممالک نے جوہری معاہدے سے امریکی انخلا پر کڑی نکپتہ چینی کی اور اس طرح امریکہ ایک بار پھر عالمی سطح پر گوشہ نشین ہو گیا۔
https://taghribnews.com/vdcf0jdmxw6dvya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ