تاریخ شائع کریں2018 12 September گھنٹہ 22:02
خبر کا کوڈ : 358635

امریکی دوغلی پالیسی پر روسی وزیر خارجہ کی تنقید

پابندیوں اور مذاکرات کی امریکی پالیسی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
امریکہ پہلے پابندیاں عائد کر کے دباؤ ڈالتا ہے اور پھر مذاکرات کی بات کرتا ہے جبکہ بیشتر مواقع پر واشنگٹن مذاکرات میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ بھی نہیں کرتا۔
امریکی دوغلی پالیسی پر روسی وزیر خارجہ کی تنقید
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے پابندیوں اور مذاکرات کی امریکی پالیسی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 ہمارے نمائندے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے کہا کہ امریکہ پہلے پابندیاں عائد کر کے دباؤ ڈالتا ہے اور پھر مذاکرات کی بات کرتا ہے جبکہ بیشتر مواقع پر واشنگٹن مذاکرات میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ بھی نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ صرف روس کے حوالے سے ہی اس پالیسی پر عمل پیرا نہیں بلکہ اس نے شمالی کوریا، یورپی یونین اور چین کے حوالے سے بھی اس پالیسی پر عمل اور ان ملکوں کے خلاف تجارتی جنگ شروع کر رکھی ہے۔

 روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ امریکہ کا یہ رویہ اس کی مستقل پالیسی میں تبدیل ہو گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ روس اور امریکہ کے تعلقات میں سن دو ہزار چودہ سے کشیدگی چلی آرہی ہے اور ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjtoetiuqeimz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ