تاریخ شائع کریں2018 27 August گھنٹہ 21:08
خبر کا کوڈ : 353768

فلوریڈا میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک

ویڈیو گیمز کے ٹورنامنٹ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ولی میں ویڈیو گیمز ٹورنامنٹ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور گیارہ دیگر زخمی ہو گئے-
فلوریڈا میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک
امریکی ریاست فلوریڈا میں ویڈیو گیمز کے ٹورنامنٹ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ولی میں ویڈیو گیمز ٹورنامنٹ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور گیارہ دیگر زخمی ہو گئے-

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا- امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو گیم ہارنے والے شخص نے دیگر افراد پر فائرنگ کردی اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار لی- خبروں میں کہا گیا ہے کہ ٹورنا منٹ براہ راست نشر کیا جا رہا تھا-

دوسری جانب ریاست فلوریڈا کی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا- پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں-

واضح رہے کہ نیشنل فٹبال لیگ کی بنیاد پر بنایا گیا ویڈیو گیم میڈن امریکا سمیت پوری دنیا میں مقبول ہوتا جا رہاہے - پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آور ایک سے زائد ہو سکتے ہیں اس لئے لوگ احتیاط سے کام لیں-

ادھر شیکاگو میں بھی مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہو گئے- 

امریکا میں گن کلچر کے نتیجے میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں لیکن امریکی کانگریس میں ہتھیاروں کے آزادانہ استعمال کو روکنے کا قانون ابھی تک پاس نہیں ہو سکا ہے-
https://taghribnews.com/vdcb0fbfwrhbszp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ