تاریخ شائع کریں2018 6 April گھنٹہ 23:57
خبر کا کوڈ : 323036

بحرین میں برطانوی فوجی اڈے کا افتتاح

بحرین میں برطانیہ کی نئے بحری فوجی اڈے کا کام شروع
بحرین میں برطانیہ کے مستقل فوجی اڈے کی افتتاحی تقریب بحرین کے ولیعہد سلمان بن حمد آل خلیفہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
بحرین میں برطانوی فوجی اڈے کا افتتاح
برطانیہ نے خلیج فارس کے علاقے میں اپنے پہلے مستقل فوجی اڈے کا بحرین کی سلمان بندرگاہ پر افتتاح کردیا ہے۔
بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے خبردی ہے کہ بحرین میں برطانیہ کے مستقل فوجی اڈے کی افتتاحی تقریب بحرین کے ولیعہد سلمان بن حمد آل خلیفہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

بحرین کے ولیعہد نے اس تقریب میں کہا کہ اس فوجی اڈے کا قیام بحرین اور برطانیہ کے تاریخی اور اسٹریٹیجک تعلقات کی علامت ہے۔

برطانوی اخبار اینڈیپنڈنٹ نے بحرین میں برطانیہ کی نئے بحری فوجی اڈے کا کام شروع ہونے کے وقت نومبر دوہزار پندرہ میں ہی لکھا تھا کہ بحرین میں جس طرح سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے اس کے باوجود برطانوی فوجی اڈے کا قیام صحیح نہیں ہے۔

ایک اور برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلیگراف نے لکھا ہے کہ بحرین میں برطانیہ کے مستقل فوجی اڈے کا قیام خلیج فارس میں برطانیہ کی دوبارہ واپسی کی پالیسی کی علامت ہے۔

اینڈیپنڈٹ نے لکھا ہے کہ برطانوی فوجی اڈے کا قیام بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کے سلسلے میں برطانیہ کی خاموشی پر آل خلیفہ حکومت کی جانب سے انعام ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے بحرین میں عام شہریوں کی سرکوبی اور ان کی گرفتاری پر ہمیشہ اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بحرین میں جہاں امریکا کا پانچواں بحری بیڑہ پہلے سے ہی موجود ہے دوہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے۔ بحرینی عوام اپنے ملک میں آزادی اور جمہوریت کا مطالبہ کررہے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
https://taghribnews.com/vdcgww9w3ak9xz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ