تاریخ شائع کریں2018 13 March گھنٹہ 14:06
خبر کا کوڈ : 317941

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے مشاورت شروع

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کے لیے مشاورت کا عمل شروع ہوگیا ہے
ذرائع کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے ساتھ دینے والی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائی گی جب کہ ایوان بالا میں اپوزیشن کی بڑی جماعت ہونے کے ناطے پی پی قائد حزب اختلاف اپنا لانا چاہتی ہے
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے مشاورت شروع
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کے لیے مشاورت کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے مشاورت شروع کردی ہے، سینیٹر شیری رحمان قائد حزب اختلاف کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں جب کہ پی پی قیادت پارٹی کے اندر مشاورت کے ساتھ ساتھ اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے ساتھ دینے والی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائی گی جب کہ ایوان بالا میں اپوزیشن کی بڑی جماعت ہونے کے ناطے پی پی قائد حزب اختلاف اپنا لانا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیرمین سینیٹ منتخب ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdceef8xzjh8zoi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ