تاریخ شائع کریں2018 12 March گھنٹہ 18:05
خبر کا کوڈ : 317733

نیپال: ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارے کو حادثہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

نیپال میں بنگلا دیش کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا ہے
بنگلا دیش کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے
نیپال: ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارے کو حادثہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
نیپال میں بنگلا دیش کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کا مسافر طیارہ نیپال کے کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کررہا تھا کہ اسی دوران طیارے میں آگ لگ گئی، جس کے بعد جہاز ہچکولے کھانے کے بعد رن وے سے منسلک میدان میں گر کر تباہ ہو گیا۔

طیارے سے فلک بوس شعلے بھڑک اُٹھے اور ایئرپورٹ کی فضا دھوئیں سے بھر گئی، ریسکیو ادارے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں 78 افراد سوار تھے جن میں 17 مسافروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طیارے میں موجود دیگر افراد اس افسوسناک واقعے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیپال کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے سول ایوی ایشن کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،حادثے کے بعد ایئر پورٹ کی تمام پروازوں کو معطل کردیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcds50ssyt0f56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ