تاریخ شائع کریں2018 12 March گھنٹہ 17:09
خبر کا کوڈ : 317725

آسٹریا میں ایرانی سفیر کے گھر پر حملے کی کوشش

حملہ آور سفیر کے گھر کے باہر تعینات اہلکار کو قتل کرنے کے بعد اندر گھسنا چاہتا تھا
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکار پر چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا
آسٹریا میں ایرانی سفیر کے گھر پر حملے کی کوشش
آسٹریا میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ایرانی سفیر کے گھر پر حملے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکار پر چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا۔ سیکیورٹی اہلکار نے پہلے مرچوں والے اسپرے کا استعمال کیا لیکن حملہ آور پر قابو پانے میں ناکامی پر اہلکار نے گولی چلادی جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور سفیر کے گھر کے باہر تعینات اہلکار کو قتل کرنے کے بعد اندر گھسنا چاہتا تھا تاہم یہ کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ چاقو کے حملے میں سیکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ حملہ آور کی عمر 26 سال اور وہ آسڑیا ہی کا رہائشی ہے۔ واقعے کے بعد دیگر ممالک کے سفرا اور سفارت خانوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ویانا پولیس کا کہنا تھا کہ ایرانی سفارت کار کو دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد اُن کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی جس کے باعث بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں، ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں جس کی مدد سے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔
https://taghribnews.com/vdcewf8xnjh8zfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ